27ویں آئینی ترمیم کے تحت آرٹیکل 243 میں اہم ترامیم منظور
Web Desk
10 November 2025
27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 243 میں اصلاحات کو منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت ملکی دفاع اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ترمیم کے تحت آرٹیکل 243 کی شق 4 کے بعد سات نئی ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ اب صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر ایئر چیف، نیول چیف کی طرح کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے۔
اسی ترمیم کے تحت جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائے گا۔ مزید برآں، وزیراعظم آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، جس کا تعلق پاکستان آرمی سے ہوگا اور اس کی تنخواہ اور الاوٴنسز مقرر کی جائیں گی۔
ترمیم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کی یونیفارم اور مراعات تاحیات برقرار رہیں گی۔ وفاقی حکومت کسی بھی فوجی افسر کو ان رینکس پر ترقی دے سکتی ہے۔
مزید برآں، فیلڈ مارشل، مارشل آف ایئرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کو بطور ہیروز تصور کیا جائے گا، تاکہ ملکی دفاع میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔
یہ ترمیم ملک کی آئینی اور دفاعی ڈھانچے میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026