ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
Web Desk
21 January 2026
ٹک ٹاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی اور حذف کے اقدامات کیے گئے، تاکہ پلیٹ فارم پر صارفین کے لیے محفوظ اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
پاکستان میں حذف شدہ ویڈیوز میں سے 99.8 فیصد خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئی تھیں، اور 95.9 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔ عالمی سطح پر اسی سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 20 کروڑ 40 لاکھ ویڈیوز حذف کیں، جن میں سے 18 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 81 ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کی گئی تھیں۔
ٹک ٹاک نے اس دوران 11 کروڑ 86 لاکھ 18 ہزار 399 جعلی اکاؤنٹس اور 2 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 542 ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔
حذف شدہ ویڈیوز میں سے 30 فیصد حساس یا بالغ مواد، 15.7 فیصد پلیٹ فارم کی شائستگی کی خلاف ورزی، 2.7 فیصد رازداری کی خلاف ورزی، 32.9 فیصد غلط معلومات اور 34.4 فیصد ترمیم شدہ یا AI سے تیار شدہ مواد کے طور پر نشاندہی کی گئی۔
ٹک ٹاک کے مطابق کمیونٹی گائیڈ لائنز کی یہ نگرانی صارفین کے لیے شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026