منامہ: شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا
Web Desk
14 January 2026
منامہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى سے نوازا گیا۔
صدر زرداری کی قصر القضیبیہ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال ہوا۔ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو پاک-بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا۔
صدر زرداری نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026
کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک
16 October 2026