حضرت عیسٰیؑ کے زمانے سے بھی تقریبا 1000 سال پہلے کا درخت جو آج بھی پھل دے رہا ہے
Web Desk
13 January 2026
یونان کے جزیرے کریٹ کے گاؤں اینو ووز میں واقع ’Olive Tree of Vouves‘ کو دنیا کا قدیم ترین زیتون کا درخت قرار دیا گیا ہے۔
اس درخت کی عمر تقریباً 3000 سال ہے، جبکہ بعض ماہرین اسے 4000 سال تک بھی بتاتے ہیں، یعنی حضرت عیسٰیؑ کے زمانے سے ہزاروں سال پہلے سے موجود ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ قدیم درخت آج بھی زیتون دیتا ہے۔
درخت کا تنا بہت بڑا اور گھنا ہے جس کا محیط تقریباً 12.5 میٹر (41 فٹ) اور قطر قریب 4.6 میٹر ہے۔ 1997 میں اسے قدرتی یادگار کا درجہ دیا گیا اور قریب ہی زیتون میوزیم قائم کیا گیا۔
یہ درخت نہ صرف اپنی قدیم عمر کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ اس کی شاخیں تاریخی مواقع، جیسے اولمپکس کی رسومات میں بھی استعمال ہوتی رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026