مظاہرین پر تشدد، یورپی یونین کا ایران پر اضافی پابندیوں پر غور
Web Desk
12 January 2026
تہران: یورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کے پُرتشدد اقدامات کے بعد اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
یورپی یونین کے ترجمان انور العنونی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مظاہرین کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے، جس کے باعث مزید پابندیوں کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ تہران کے مرکزی انقلاب چوک پر ہزاروں شہری جمع ہوئے اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے غیر ملکی حمایت یافتہ فسادات کی مخالفت کی اور سیکیورٹی فورسز کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں ہونے والے فسادات بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہیں، جبکہ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا بگل بج گیا؛ 2 اگست کو پولنگ ہوگی، چیف الیکشن کمشنر نے شیڈول جاری کر دیا
3 June 2026
امریکا کی کئی ممالک پر نئے ٹیرف کی تجویز، پاکستان بھی شامل
3 June 2026
نئی دہلی کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
3 June 2026
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم
3 June 2026
ڈیجیٹل جنگ جاری، نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی: جمال رئیسانی
3 June 2026
وکلا کی ہڑتالیں سائلین کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں”: وفاقی آئینی عدالت
3 June 2026
توانائی بچت مہم، وزیراعظم نے نئے کاروباری اوقات کی منظوری دیدی
3 June 2026
ایران امریکہ جنگ: پاکستان کی خلیجی ممالک کیلئے برآمدات بری طرح متاثر
3 June 2026