LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

گزشتہ سال ساڑھے سات لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرونِ ملک گئے، سرکاری رپورٹ جاری

Web Desk

11 January 2026

بیورو آف امیگریشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار 381 پاکستانی ملازمت کے لیے بیرونِ ملک گئے جبکہ مجموعی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دستاویز کے مطابق 2025 میں 4 لاکھ سے زائد غیر ہنرمند اور 2 لاکھ سے زائد ہنرمند پاکستانیوں کو بیرونِ ملک روزگار ملا۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 5 ہزار 659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار 795 ڈاکٹر، 5 ہزار 946 انجینیئر اور 1 ہزار 640 نرسز بیرونِ ملک ملازمت کے لیے گئے۔ اسی طرح 1 ہزار 725 اساتذہ، ایک لاکھ 63 ہزار 718 ڈرائیور، 6 ہزار 475 الیکٹریشنز اور 4 لاکھ 65 ہزار 138 مزدور بھی روزگار کی تلاش میں ملک سے باہر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 ہزار 700 مستری، 12 ہزار 703 ٹیکنیشنز، 11 ہزار 777 منیجرز اور 2 ہزار 306 پلمبر بھی بیرونِ ملک گئے۔ گزشتہ سال کے دوران 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند، 42 ہزار 257 نیم ہنرمند اور 4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند پاکستانی بیرونِ ملک گئے۔

ملک وار تفصیل کے مطابق 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب گئے، 52 ہزار 664 متحدہ عرب امارات، 68 ہزار 376 قطر، 37 ہزار 726 بحرین، 6 ہزار 590 کویت اور 1 ہزار 5 افراد امریکا گئے۔

اسی طرح 4 ہزار 355 پاکستانی برطانیہ، 984 جرمنی، 813 اٹلی، 2 ہزار 230 چین، 2 ہزار 210 جاپان اور 1 ہزار 109 رومانیا گئے جبکہ 39 افراد جنوبی کوریا گئے۔