LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران : ملکی سلامتی کی حفاظت ریڈ لائن قرار ، پاسداران انقلاب نے سخت وارننگ دے دی

Web Desk

10 January 2026

ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرکاری املاک کی حفاظت ان کی ریڈ لائن ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اڈوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی شہری اور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی قیادت کو دی گئی وارننگ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا، جن میں ایران کے عوام کی حمایت کا ذکر تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع کرج شہر میں ایک بلدیاتی عمارت کو آگ لگا دی گئی، جبکہ شیراز، قم اور ہمدان میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے جنازوں کی تصاویر بھی نشر کی گئیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی کامیابیوں کا تحفظ اور ملک میں امن و امان قائم رکھنا ان کی سرخ لکیر ہے، اور موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

ایرانی فوج، جو پاسداران انقلاب سے الگ کام کرتی ہے، نے بھی اعلان کیا کہ وہ قومی مفادات، اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کی حفاظت یقینی بنائے گی۔