LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی

Web Desk

10 January 2026

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے آسمان کے اچانک گہرے گلابی اور سرخی مائل رنگ میں تبدیل ہونے سے خوف و تجسس کی فضا قائم ہو گئی۔ شدید برف باری کے دوران پیش آنے والے اس غیر معمولی منظر نے شہریوں کو حیران کر دیا، جس پر سوشل میڈیا پر تصاویر، ویڈیوز اور قیاس آرائیوں کی بھرمار ہو گئی۔

ابتدائی طور پر شہریوں نے اسے کسی قدرتی آفت یا غیر معمولی موسمی تبدیلی سے جوڑا، تاہم بعد ازاں ماہرین اور میڈیا رپورٹس نے اس کی اصل وجہ واضح کر دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ اور برطانوی اخبار میٹرو کے مطابق یہ گلابی روشنی کسی قدرتی مظہر کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ برمنگھم سٹی فٹبال کلب کے اسٹیڈیم سے خارج ہونے والی طاقتور ایل ای ڈی لائٹس کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ شدید برف باری اور گھنے بادلوں میں موجود ذرات نے ان روشنیوں کو بکھیر دیا، جس کے باعث آسمان پر گلابی رنگ چھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں یہ خصوصی لائٹس گھاس کی حفاظت اور بحالی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، خاص طور پر خراب موسم کے بعد۔ فضائی اور زمینی تصاویر میں دیکھا گیا کہ اسٹیڈیم کے قریب آسمان کا رنگ زیادہ گہرا تھا، جو فاصلے کے ساتھ مدھم ہوتا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برف اور بادلوں میں موجود ذرات روشنی کو زیادہ شدت سے منعکس کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں زمینی روشنیاں آسمان پر پھیل کر غیر معمولی رنگ اختیار کر لیتی ہیں۔