LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

گجرات میں جنگلی بندروں سے اُدھم مچا دیا، محکمہ لائیوسٹاک پکڑنے میں ناکام

Web Desk

9 January 2026

پنجاب کے شہر گجرات میں جنگلی بندر آبادی میں داخل ہو گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق چوک ماہنہ، چاہ پیپل والا کھو، فوارہ چوک، کھاری کھوئی، قلعہ ڈھکی سمیت دیگر علاقوں میں بندر عمارتوں کی چھتیں پھلانگتے اور بجلی کی تاروں پر جھولتے نظر آتے ہیں، جن کی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بندر انتہائی شرارتی ہو چکے ہیں، گھروں کی چھتوں سے سامان اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں جبکہ کئی بچے بھی بندروں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف بندروں کو قابو میں کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بندروں کو پکڑنے کا مؤثر انتظام کیا جائے، بصورتِ دیگر کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔