LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

پودوں کی دیکھ بھال کو گیم میں بدل دینے والا اے آئی سمارٹ سینسر تیار

Web Desk

9 January 2026

الیکٹرانکس کی عالمی نمائش سی ای ایس 2026 کے دوران ایک اسٹارٹ اپ کمپنی نے Senso نامی ایک نیا ذہین آلہ متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مدد سے پودوں کی دیکھ بھال کو ایک دلچسپ اور گیمز جیسے تجربے میں تبدیل کرنا ہے۔

’’سینسو‘‘ دراصل پودوں کے لیے ایک اسمارٹ سینسر ہے جو مٹی کی نمی، درجہ حرارت اور روشنی کی مقدار جیسے بنیادی عوامل کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ یہ آلہ پودوں کی بہتر صحت اور نشوونما کے لیے صارف کو مخصوص اور بروقت ہدایات بھی فراہم کرتا ہے۔

اس ڈیوائس کی سب سے منفرد خصوصیت اس کا انٹرایکٹو ڈیزائن ہے، جس میں پرانے Tamagotchi گیمز کی طرز پر ایک پکسلیٹڈ مجازی مخلوق دکھائی دیتی ہے۔ جیسے ہی سینسر کو مٹی میں نصب کیا جاتا ہے، یہ ورچوئل کردار متحرک ہو جاتا ہے اور پودے کی ضروریات کے مطابق صارف کو سادہ ٹاسکس تفویض کرتا ہے، مثلاً پانی دینا یا روشنی کی سطح کو درست کرنا۔

اینڈرائیڈ ہیڈ لائنز کی رپورٹ کے مطابق روزانہ اور ہفتہ وار دیکھ بھال کے اہداف مکمل کرنے پر صارفین انعامات حاصل کر سکتے ہیں اور نئے ورچوئل کردار ان لاک کر سکتے ہیں، جس سے پودوں کی دیکھ بھال ایک تفریحی معمول میں بدل جاتی ہے، خاص طور پر نوآموز افراد کے لیے۔

سینسو کا ماڈیولر ڈیزائن اسے مٹی کی مختلف گہرائیوں میں استعمال کے قابل بناتا ہے، جبکہ ایک سے زائد سینسرز کو آپس میں جوڑ کر کئی پودوں کی بیک وقت نگرانی بھی ممکن ہے۔ بلٹ اِن مصنوعی ذہانت، متعلقہ موبائل ایپ کے ذریعے، پودے کی قسم، گملے کے سائز اور ماحولیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا کا درست تجزیہ کرتی ہے۔

ایپ صرف ڈیٹا دکھانے تک محدود نہیں بلکہ تصاویر کے ذریعے پودوں کی شناخت، ممکنہ بیماریوں کی تشخیص اور فوری مشوروں کے لیے براہ راست سوالات کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق سینسو اس وقت نمائش کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی اسے کِک اسٹارٹر پلیٹ فارم کے ذریعے متعارف کرایا جائے گا، تاہم اس کی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ ایجاد روزمرہ استعمال کی ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاس ہے، جس کا مقصد اسمارٹ ٹیکنالوجی کو عام صارف کی زندگی کے مزید قریب اور آسان بنانا ہے۔