چین: والدین کا بچوں کو شادی کیلئے راضی کرنے کا انوکھا طریقہ
Web Desk
8 January 2026
چین میں شادیوں کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد والدین اپنے بچوں کو شادی پر آمادہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز کا استعمال کرنے لگے ہیں۔
چینی وزارت کے مطابق سال 2024 میں ملک بھر میں 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کی رجسٹریشن ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد کم ہے۔ اس صورتحال نے بالخصوص والدین کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈویِن (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) اور ویئبو جیسے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے آئی سے بنائی گئی ویڈیوز کی بھرمار ہے۔ ان ویڈیوز میں بزرگ افراد کو دکھایا جاتا ہے جو اس بات پر پچھتاوا کر رہے ہوتے ہیں کہ انہوں نے جوانی میں اپنے والدین کی بات نہ مانتے ہوئے شادی نہیں کی۔
ایک وائرل ویڈیو میں اے آئی سے تیار کردہ 58 سالہ خاتون کو ہسپتال میں اکیلے بیٹھے دکھایا گیا ہے، جبکہ اردگرد موجود دیگر مریضوں کی دیکھ بھال ان کے اہلِ خانہ کر رہے ہیں۔ ایک اور کلپ میں 56 سالہ خاتون اس بات پر افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کے شادی سے متعلق مشورے کو نظر انداز کیا۔
ماہرین کے مطابق یہ ویڈیوز جذباتی اثر ڈالنے کے لیے بنائی جا رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو شادی کی اہمیت کا احساس دلایا جا سکے، تاہم اس رجحان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026