چینی روبوٹ نے انسانی مداخلت کے بغیر پیچیدہ سرجری انجام دے دی
Web Desk
8 January 2026
چینی کمپنی کے تیار کردہ ایک جدید روبوٹ نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے براہ راست انسانی مداخلت کے بغیر 30 کلوگرام وزنی سور پر بائلیری سرجری کامیابی سے انجام دے دی، جسے روبوٹک میڈیکل ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق سرجری کے بنیادی مراحل روبوٹ نے خودمختار طور پر مکمل کیے۔ پہلی ہی کوشش میں روبوٹ نے آپریشن کے 88 فیصد مراحل کامیابی سے انجام دیے، جبکہ باقی مراحل کے دوران اس نے فوری طور پر خود کو ایڈجسٹ کرتے ہوئے طریقۂ کار میں ضروری تبدیلیاں کیں اور سرجری مکمل کر لی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کا دماغ نیورون اے آئی ماڈل پر مبنی ہے، جو ایک ملٹی موڈل ایکشن جنریشن سسٹم ہے۔ اس ماڈل کو 3 ارب پیرا میٹرز پر تربیت دی گئی ہے، جس میں 23 ہزار سرجیکل ویڈیو کلپس شامل ہیں۔ اس تربیت کی بدولت روبوٹ تجربہ کار سرجنز کے کلینیکل فیصلوں کی نقل کرنے اور آپریشن کے دوران تصاویر اور آلات کی حالت کے مطابق حکمتِ عملی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ ہے، جو انسانی کنٹرول کے تحت ریموٹ ٹیلی آپریشن سے مکمل طور پر خودمختار روبوٹک سرجری کی جانب ایک نمایاں قدم سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ سرجری مکمل طور پر انسانی سرجنز کی نگرانی میں کی گئی، جو کسی بھی وقت کنٹرول سنبھال سکتے تھے۔
کمپنی نے مزید وضاحت کی کہ یہ مظاہرہ انسانوں میں اس نظام کی حفاظت یا مؤثر ہونے کا براہِ راست ثبوت نہیں اور نہ ہی اسے فوری طور پر انسانی سرجری پر لاگو کیا جا سکتا ہے، تاہم مستقبل میں طبی شعبے میں اس ٹیکنالوجی کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026