LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

محسن نقوی کا بیجنگ پاسپورٹ بیورو کا دورہ، جدید امیگریشن نظام کی تعریف

Web Desk

8 January 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ میں پبلک سکیورٹی کے پاسپورٹ و ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کا دورہ کیا۔ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل سن یو نے وزیر داخلہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ادارے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔

وزیر داخلہ نے چین کے پاسپورٹ بنانے اور امیگریشن نظام کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ انہیں پاسپورٹ کی درخواست سے لے کر پرنٹنگ تک کے تمام مراحل، غیر ملکیوں کی آمد، قیام اور واپسی کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی کو “ون ونڈو” سہولت کے تحت پاسپورٹ اور امیگریشن کے تیز رفتار اور مؤثر پراسیس سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ایگزٹ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے برق رفتار اور جدید نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی انٹری ایگزٹ سسٹم کی افادیت، مؤثریت اور رفتار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام کو تیز رفتار اور فول پروف بنایا جا رہا ہے، جبکہ جعلسازی کے خاتمے کیلئے پاسپورٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں جدید انٹری ایگزٹ کنٹرول سسٹم کو بھی بیجنگ ماڈل کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین میں آن لائن درخواست کے بعد پاسپورٹ 24 گھنٹوں کے اندر شہری کو فراہم کر دیا جاتا ہے، جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے بیورو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ ملٹی لینگویج رہنمائی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور ریئل ٹائم اپڈیٹس کے ذریعے درخواست گزاروں کو بروقت آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی سید خرم علی، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔