لندن میئر الیکشن 2028: ریفارم یوکے نے مسلم امیدوار لیلیٰ کیننگھم کو میدان میں اتار دیا
Web Desk
7 January 2026
لندن کے اگلے میئر کون ہوں گے؟ 2028 کے میئر الیکشن کے لیے ریفارم یوکے کے رہنما نائجل فراج نے مسلم امیدوار لیلیٰ کیننگھم کو پارٹی ٹکٹ دے دیا ہے۔ امیدوار کے اعلان کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری نژاد لیلیٰ کیننگھم لندن میں پارٹی کی انتخابی مہم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس لندن کے عوام کے لیے ایک مختلف اور واضح پیغام ہے۔
لیلیٰ کیننگھم نے کہا کہ منتخب ہوکر وہ جرائم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گی، چاقو کے جرائم، منشیات، ڈکیتی اور جنسی جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ترجیح دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میٹ پولیس کے مسائل بھرتیوں کے نہیں بلکہ ترجیحات کے ہیں۔ لیلیٰ کیننگھم 2022 میں ویسٹ منسٹر سے کونسلر منتخب ہوئیں، جبکہ موجودہ میئر صادق خان نے تاحال چوتھی مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے متعلق کوئی عندیہ نہیں دیا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026
دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر
27 July 2026
ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
27 July 2026
کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق
27 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
26 July 2026
بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت
26 July 2026
لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب
26 July 2026