LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

مادورو کی گرفتاری پر شرط لگانے والا جواری مالا مال ہوگیا؛ کتنے ڈالرز کمائے؟

Web Desk

6 January 2026

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کرپٹو جواری نے 3 جنوری کے واقعے سے قبل یہ شرط لگائی تھی کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو گرفتار ہو جائیں گے، جسے اُس وقت انتہائی غیر متوقع سمجھا جا رہا تھا۔

یہ شرط کرپٹو کرنسی پر مبنی پلیٹ فارم پولی مارکیٹ پر لگائی گئی، جہاں صارفین سیاسی اور عالمی واقعات پر داؤ لگا سکتے ہیں۔ ایک نئے صارف نے محض ساڑھے بتیس ڈالر کے عوض شرط لگائی کہ جنوری کے اختتام تک نکولس مادورو اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔

پولی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدا میں اس شرط کو کامیاب ہونے کے امکانات نہایت کم سمجھے جا رہے تھے، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اس پر بڑی رقوم لگنا شروع ہو گئیں۔ حیران کن طور پر وہی نیا صارف یہ شرط جیت گیا۔

بعد ازاں نکولس مادورو نہ صرف گرفتار ہوئے بلکہ نیویارک میں مقدمے کا سامنا بھی کر رہے ہیں، جبکہ وینزویلا کی صدارت عارضی طور پر نائب صدر کے حوالے کر دی گئی۔ اس شرط کے نتیجے میں متعلقہ صارف نے 4 لاکھ 36 ہزار ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔

اب تک اس اکاؤنٹ کی شناخت سامنے نہیں آ سکی، کیونکہ یہ صرف بلاک چین پر موجود حروف اور اعداد پر مشتمل شناخت سے رجسٹرڈ تھا۔ تاہم اس واقعے نے سنگین سوالات کو جنم دیا ہے کہ آیا کسی کو امریکی کارروائی سے متعلق خفیہ معلومات پیشگی حاصل تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2 جنوری کی دوپہر تک مادورو کے اقتدار سے ہٹنے کے امکانات صرف ساڑھے چھ فیصد تھے، جو آدھی رات سے قبل 11 فیصد تک پہنچ گئے، جبکہ 3 جنوری کی علی الصبح اس میں اچانک نمایاں اضافہ ہوا۔ کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ نکولس مادورو امریکی تحویل میں ہیں۔

ماہرین کے مطابق شرطوں میں اچانک اضافے سے اندرونی معلومات کے استعمال کا تاثر ملتا ہے۔ مالیاتی اصلاحات کے لیے سرگرم غیر جانبدار ادارے بیٹر مارکیٹس کے چیف ایگزیکٹو ڈینس کیلہر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں اندرونی معلومات کی بنیاد پر تجارت کی واضح نشانیاں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ پولی مارکیٹ کے دیگر چند صارفین نے بھی مادورو کی گرفتاری سے متعلق شرطوں پر دسیوں ہزار ڈالر کمائے۔ معاملے نے امریکی قانون سازوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس رچی ٹوریس نے ایک بل پیش کیا ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کو ایسے پیشگوئی بازاروں میں شرط لگانے سے روکنا ہے جہاں انہیں غیر عوامی اور حساس معلومات تک رسائی حاصل ہو۔