سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
Web Desk
12 November 2025
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرلی۔ ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 4 ارکان نے مخالفت کی۔
اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون میں ترامیم ایک ارتقائی عمل ہیں، اور 27ویں ترمیم کے خدوخال سینیٹ میں پہلے ہی پیش کیے جاچکے ہیں۔
نئے آئینی ترمیمی بل میں 8 شقوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ شق وار ووٹنگ کے دوران تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ حکومت کے پاس اس وقت 233 ارکان کی حمایت موجود ہے جبکہ آئینی ترمیم کے لیے 224 ووٹ درکار تھے، اس طرح حکومت کی پوزیشن مستحکم رہی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے سخت گیر دھڑے نے امریکا کیساتھ جون میں طے پانے والا امن معاہدہ سبوتاژ کیا، امریکی اخبار
14 September 2026
ایران نے جنگ شروع نہیں کی، امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع پر مجبور ہوا، صدر مسعود پزشکیان
14 September 2026
ایران کے علاقے سیرک میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں، ایرانی میڈیا
14 September 2026
سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس آج ہوگا
14 September 2026
ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا
14 September 2026
زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن
14 September 2026
ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی
14 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: فیصل بن فرحان
14 September 2026