آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار
Web Desk
30 May 2026
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ سے قبل عوام اور آٹو انڈسٹری کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتی نرخ برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست کو صاف مراجع کر کے مسترد کر دیا ہے۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف کے سخت مطالبے پر آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر مکمل 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ملک میں ماحول دوست اور جدید گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آئے گا، جس سے مڈل کلاس اور آٹو سیکٹر شدید متاثر ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید محدود یا مکمل ختم کی جا رہی ہیں، جن کی ممکنہ تفصیل درج ذیل ہے:
گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے بحران سے تنگ عوام کے لیے متبادل توانائی کا سستا ذریعہ یعنی سولر پینلز بھی اب مہنگے ہونے جا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر بھی سیلز ٹیکس کو 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس سے سولر سسٹم لگوانے کی لاگت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔
گاڑیوں کی درآمدات میں کمی کا رجحان
ٹیکس چھوٹ ختم ہونے کا اثر براہِ راست گاڑیوں کی فروخت اور درآمد پر پڑے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 45 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں، جبکہ ٹیکسز اور معاشی سست روی کے باعث رواں مالی سال یہ تعداد محض 40 ہزار تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دستیاب دستاویزات کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں (جولائی تا اپریل) کے دوران اب تک تقریباً 38 ہزار گاڑیاں درآمد کی جا چکی ہیں، تاہم نئے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد آنے والے دنوں میں اس امپورٹ گراف میں مزید بڑی گراوٹ کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026