LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا امریکا کا امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار

بلوچستان میں ٹرین سروس بحال، جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی

Web Desk

30 May 2026

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 3 روز سے معطل رہنے والا ریلوے آپریشن بالاخر مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد آج (ہفتہ) سے ٹرینوں کی آمد و رفت معمول پر آ جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق، شیڈول کے تحت صوبے کی اہم ترین ٹرین ’جعفر ایکسپریس‘ آج اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سے کوئٹہ آنے والی واپسی سروس کو بھی بحال کر دیا گیا ہے، جس سے بلوچستان کا ملک کے دیگر حصوں اور صوبوں کے ساتھ کٹ جانے والا زمینی و ریلوے رابطہ دوبارہ قائم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران ناگزیر سیکیورٹی و دیگر وجوہات کی بنا پر کوئٹہ آنے اور جانے والی تمام ٹرین سروسز کو عارضی طور پر معطل رکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز (جمعہ) بھی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ سے روانہ نہیں کیا جا سکا تھا، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو راستے میں ہی یعنی جیکب آباد اسٹیشن سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اس دوران بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین کی سروسز بھی مکمل بند رہیں۔

کوئٹہ روٹ پر آپریشنل تعطل کے اثرات کراچی سے اپ کنٹری جانے والی بعض اہم ٹرینوں پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث ٹرینوں کا پورا شیڈول متاثر ہوا:

  • تیزگام ایکسپریس: یہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے اپنے مقررہ وقت شام ساڑھے 5 بجے کے بجائے شدید تاخیر کے بعد رات ڈیڑھ بجے روانہ ہو سکی۔ گھنٹوں انتظار کے باعث مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر شدید احتجاج بھی کیا۔

  • سکھر ایکسپریس: اس ٹرین کی روانگی میں بھی کئی گھنٹوں کی غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آئی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب ٹریک کلیئر ہے اور تمام ٹرینوں کو جلد سے جلد ان کے اصل شیڈول پر واپس لانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔