ٹی 20ورلڈکپ میں زمبابوے کا ایک اور اپ سیٹ، سری لنکا کوبھی ہرادیا
Web Desk
19 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے نے ایک اور اپ سیٹ کردیا۔ آسٹریلیاکے بعدمیزبان سری لنکا کوبھی شکست کامزاچکھادیا۔ زمبابوے نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے زیرکیا۔
کولمبو میں گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اور7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔پاتھن نسنکا 62 اور راتھ نائکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں زمبابوے نے 179 رنز کا ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ا س کے علاوہ مارومانی 34، ریان برل 23، کپتان سکندر رضا نے 45رنز بنائے۔
زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔اس گروپ سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026
ریمیئر لیگ سے قبل ارلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے
24 August 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کنگ چارلس سے ملاقات متوقع
24 August 2026