LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی

Web Desk

15 September 2026

زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی بھی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ کرکٹ زمبابوے کے ترجمان کے مطابق مستقل ون ڈے کپتان رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری کے باعث صحتیابی کے مرحلے میں ہیں، جس کی وجہ سے وہ اس سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور ان کی جگہ سکندر رضا کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

زمبابوے کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان سکندر رضا کے علاوہ بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے ہرارے میں کھیلا جائے گا، جبکہ بقیہ میچز 18 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی۔