یمن میں حوثیوں کا حملہ، 14 سرکاری فوجی اہلکار جاں بحق
Web Desk
5 July 2026
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکاری افواج کے درمیان ایک بار پھر خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 سرکاری فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق یہ دراندازی یمن کے مغربی ساحلی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع ضلع حیس میں پیش آئی، جہاں حوثی جنگجوؤں نے سرکاری فوج کی اگلی پوزیشنوں کو نشانہ بناتے ہوئے اچانک حملہ کیا۔
یمنی حکومت سے وابستہ ایک فوجی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری فورسز نے حوثیوں کے اس حملے کا بھرپور جواب دیا، جس کے بعد دونوں اطراف سے کئی گھنٹوں تک گولہ باری کا تبادلہ ہوا اور شدید لڑائی جاری رہی۔ فوجی عہدیدار کے مطابق، فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے حوثیوں کا حملہ پسپا کر دیا، تاہم اس دوران حکومت کے 14 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج کی جوابی کارروائی میں حوثی جنگجوؤں کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، تاہم مخالف فریق کے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کا ابھی تعین نہیں کیا جا سکا۔ واضح رہے کہ الحدیدہ اور اس کے اطراف کے اسٹریٹجک علاقے یمن کی طویل خانہ جنگی کے دوران اہم ترین جنگی محاذ رہے ہیں، جہاں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود وقتاً فوقتاً ایسے تصادم رونما ہوتے رہتے ہیں
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
15 August 2026
مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف
15 August 2026