جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
Web Desk
29 November 2026
جنوبی افریقا کے شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں تنہا رہنے والی مکھیوں کے تحفظ اور تحقیق کے لیے 510 چھوٹے ‘بِی (شہد کی مکھی) ہوٹل’ قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہری رضاکار ان کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
یہ ہوٹل لکڑی میں بنائے گئے چھوٹے سوراخوں پر مشتمل ہیں، جنہیں یہ مکھیاں اپنی رہائش کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ‘اربن بی’ نامی اس منصوبے کا مقصد شہری ماحول میں مکھیوں کی مختلف اقسام کا مطالعہ کرنا اور لوگوں میں قدرتی ماحول کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔
جوہانسبرگ کی رضاکار سیلیا ہاپٹ کئی ماہ سے اپنے بِی ہوٹل میں رہنے والی مکھیوں کا مشاہدہ کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق جب مکھیاں اپنے گھروں سے سر باہر نکالتی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ان سے باتیں کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ تنہا رہنے والی یہ مکھیاں بھی کبھی کبھار اپنے پڑوسیوں سے میل جول کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں کو حیاتیاتی تنوع کی اہمیت سمجھانے اور ماحول دوست سرگرمیوں میں شریک کرنے کی ایک منفرد کوشش ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026