انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں
Web Desk
7 September 2026
لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان اور گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر اہم اور تفصیلی معلومات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق یہ ڈوپنگ کی دانستہ کوشش کے بجائے بینائی کی دوا کے استعمال کا نتیجہ تھا۔
ذرائع کے مطابق انعام بٹ آنکھوں کے عارضے کے علاج کے لیے ایک مخصوص دوا استعمال کر رہے تھے، تاہم ایشین بیچ گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ سے قبل انہوں نے اس میڈیکل ہسٹری کو باقاعدہ ڈکلیئر نہیں کیا تھا۔ رواں سال مئی میں نوٹس جاری ہونے کے بعد انعام بٹ نے اپنی آنکھوں کے تمام طبی معائنوں، سکین رپورٹس اور ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات کی مکمل فہرست انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (ITA) کو فراہم کی، جس کا تفصیلی جائز لینے کے بعد آئی ٹی اے اور متعلقہ طبی حکام نے ان کی بیماری اور دوا کے ضرورت کو تسلیم کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں ممنوعہ مادے کی انتہائی معمولی مقدار پائی گئی جو جسمانی طاقت یا کارکردگی بڑھانے والی (Performance-Enhancing) دوا نہیں تھی بلکہ محض علاج کی غرض سے استعمال کی گئی تھی۔ اگرچہ طبی بنیادوں پر ان کے موقف کو تسلیم کر لیا گیا ہے، تاہم ٹیسٹ سے قبل دوا ظاہر نہ کرنے کی انتظامی غلطی کے باعث ان کے خلاف جزوی تادیبی کارروائی کا امکان ہے۔ انعام بٹ ’بی‘ سیمپل کی دوبارہ جانچ کے لیے نہیں جائیں گے لیکن ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع کے لیے معامله کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) میں لے جانے کا اختیار رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026