دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا
Web Desk
31 December 2025
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے وزنی انسان قرار دیے جانے والے جوآن پیڈرو فرانکو گردوں کے شدید انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے۔ رپورٹس کے مطابق وہ کچھ عرصے سے شدید انفیکشن میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم علاج کے باوجود ان کی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی اور بالآخر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوآن پیڈرو فرانکو کو 2017 میں دنیا کا سب سے وزنی زندہ انسان قرار دیا گیا تھا، اس وقت ان کا وزن 1,322 پاؤنڈ (تقریباً 600 کلوگرام) تھا۔ غیر معمولی وزن کے باعث وہ طویل عرصے تک بستر تک محدود رہے اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دینا ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت میں بہتری کی امید کے تحت جوآن پیڈرو نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے انہوں نے سرجری کروائی اور سخت ڈائیٹنگ کا آغاز کیا۔ ان کوششوں کے نتیجے میں وہ اپنے وزن میں کچھ حد تک کمی لانے میں کامیاب ہوئے اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے وزن 600 کلوگرام سے کم کرکے 590 کلوگرام تک کر لیا تھا۔
ان کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر میں مداحوں اور فلاحی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026