LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب پنجاب میں 80 سال بعد تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کھول دیا گیا افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل

دبئی میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی رنگا رنگ تقریب

Web Desk

29 November 2026

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں فیشن، ڈیجیٹل میڈیا اور تخلیقی صنعتوں سے وابستہ نمایاں شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں گلوبل فیشن ڈیزائنر اینڈ سوشل میڈیا انفلوئنسر ایوارڈز 2026ء کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اماراتی شخصیات، کاروباری رہنماؤں، فیشن ڈیزائنرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، فنکاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران فیشن ڈیزائننگ، ڈیجیٹل کانٹینٹ، موسیقی، میک اپ آرٹس اور دیگر تخلیقی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز اور خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز دی اسکائی ڈریمز ایونٹ مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل امین کے افتتاحی خطاب سے ہوا، جنہوں نے مہمانوں، ایوارڈ حاصل کرنے والی شخصیات اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ فیصل امین نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی، ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کا اعتراف اور تخلیقی شعبوں میں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق بیونڈ کاسا رئیل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل ناصر نے اپنے خطاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مثبت کردار اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا جدید ابلاغ، عوامی آگاہی، کاروباری ترقی اور معاشرتی روابط مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔

تقریب میں میجر ریٹائرڈ عمر المرزوقی، سفیر لیلیٰ رحال العطفانی، عبدالقدوس، احمد صالح، دار السادات ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم چوہدری، سیدہ صبا، ایم پی سنگھ اور رویندر سنگھ سمیت متعدد ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ ایوارڈز کی تقریب میں فیشن ڈیزائنرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاک کریئیٹرز، گلوکاروں اور میک اپ آرٹسٹس سمیت مختلف تخلیقی شعبوں سے وابستہ شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا، جبکہ شرکاء کو پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے، باہمی روابط کے فروغ اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر گفتگو کا موقع بھی ملا اور مقررین نے دبئی میں تخلیقی صنعتوں کی ترقی اور مختلف قومیتوں کے باصلاحیت افراد کو مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔