دنیا کا پہلا رسم الخط ایران میں ایجاد ہوا، جدید تحقیق
Web Desk
11 May 2026
سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی اور کینیڈا کی سائمن فریزر یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم نے پانچ سالہ طویل تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا پہلا باقاعدہ تحریری نظام قدیم ایران میں ایجاد ہوا۔ پروفیسر کیتھیرین کیلی اور پروفیسر لاگان بورن کی زیرِ قیادت کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق، “پروٹو عیلامی رسم الخط” (Proto-Elamite) انسانی تاریخ کا قدیم ترین رسم الخط ہے، جو 5200 سال قبل مغربی ایران کی ریاست عیلام میں رائج تھا۔ اس دریافت سے قبل یہ تصور عام تھا کہ تحریر کا آغاز قدیم مصر یا عراق (میسوپوٹیمیا) سے ہوا تھا، تاہم نئی سائنسی شہادتوں نے ثابت کیا ہے کہ قدیم ایرانی باشندوں نے انسانیت کو پہلا باقاعدہ تحریری نظام دے کر تہذیب و تمدن کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
91 سالہ شخص نے 2193 میل کا سفر مکمل کرکے دوبارہ ریکارڈ بنالیا
11 September 2026
اکشے کمار کی میم سے ایرانی سفارتخانے کا ٹرمپ پر طنز
11 September 2026
20 برس سے ایک ہی نمبر استعمال کرنے والی خاتون بڑا انعام جیت گئی
11 September 2026
اطالوی شہری کے سامان سے مگرمچھ کا سر نکل آیا
10 September 2026
فرانس کے میوزیم سے معروف مصور رینوائر کی 2 پینٹنگز چوری
10 September 2026
بھارت: طالبہ نے سونا چُرا کر بوائے فرینڈ کو بائیک دلائی، تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار
9 September 2026
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
9 September 2026
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026