LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں جلال الدین سورڈ مقابلہ جیت لیا

Web Desk

15 June 2026

پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر اور کامن ویلتھ گیمز کے چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو نے ورلڈ اسٹرانگ مین مقابلوں میں حریفوں کو چیت کرتے ہوئے معتبر ’جلال الدین سورڈ‘ (تلوار) کا تاریخی ٹائٹل بھی جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

ان منفرد اور کٹھن طرز کے مقابلوں میں دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک کے نامور ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا، جہاں نوح دستگیر بٹ نے فائنل راؤنڈ میں اپنے کوریائی حریف کو عبرتناک شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ قومی ایتھلیٹ نے مقابلے کے دوران 14 کلوگرام وزنی تاریخی تلوار کو مسلسل ایک منٹ اور 49 سیکنڈز تک فضا میں تھامے رکھنے کا حیران کن ریکارڈ قائم کیا اور اسی شاندار کارنامے کی بدولت وہ سونے کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔