LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

دنیا میں سب سے لمبی عمر پانے والا شوگر نامی کبوتر انتقال کر گیا

Web Desk

14 April 2026

دنیا کے سب سے زیادہ عمر پانے والے کبوتر کے طور پر پہچانے جانے والا ‘شوگر’ نامی کبوتر 45 سال کی طویل زندگی گزارنے کے بعد چل بسا ہے۔ عام طور پر کبوتروں اور فاختاؤں کی اوسط عمر 20 سال کے لگ بھگ ہوتی ہے، لیکن شوگر نے حیران کن طور پر اس سے دوگنی سے بھی زیادہ زندگی گزار کر ماہرینِ حیوانات کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق، شوگر نے طویل العمری کے پچھلے تمام ریکارڈز کو 15 سال سے زائد کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 23 جون 1981 کو پیدا ہونے والا یہ کبوتر اپنے مالک ڈیوین اورینڈر کے ساتھ ایک گہرا جذباتی تعلق رکھتا تھا۔ مالک کے مطابق، شوگر ان کے ساتھ ٹی وی پروگرام دیکھنے اور موسیقی سننے کا شوقین تھا اور ان کی غیر موجودگی میں واضح طور پر اداسی کا اظہار کرتا تھا۔ ڈیوین کا کہنا ہے کہ وہ شوگر کی 50 ویں سالگرہ منانے کے خواہشمند تھے اور اس کے لیے ایک بڑے جشن کی امید رکھتے تھے، تاہم شوگر کی اچانک موت نے انہیں غمزدہ کر دیا ہے۔

شوگر کی موت ایک ہفتہ قبل واقع ہوئی، جس کے بعد اب اسے باضابطہ طور پر دنیا کے معمر ترین کبوتر کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے پرندوں کے شوقین افراد اور سائنسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ مناسب دیکھ بھال اور سازگار ماحول کسی پرندے کی قدرتی عمر میں کتنا اضافہ کر سکتا ہے۔ ڈیوین اورینڈر اپنے پالتو پرندے کی یاد میں اسے ایک غیر معمولی اور وفادار ساتھی کے طور پر یاد کرتے ہیں جس نے چار دہائیوں سے زائد عرصہ ان کا ساتھ نبھایا۔