LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا

Web Desk

3 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک “تباہی کے دہانے” پر پہنچ چکا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت توانائی کے شدید بحران اور غیر قانونی امیگریشن جیسے سنگین ترین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں توانائی کی قیمتیں حقیقت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں، جس کی بڑی وجہ برطانیہ کی فوسل فیول سے دوری اور ‘نیٹ زیرو’ (Net Zero) کی پالیسیاں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی سمندر (North Sea) میں موجود اپنے تیل و گیس کے ذخائر سے فوری طور پر فائدت اٹھائے تاکہ معیشت کو سہارا دیا جا سکے