LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں

امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

Web Desk

4 September 2026

امریکی کی جانب سے عائد کردہ سخت اقتصادی پابندیوں اور بحری راستوں پر ایرانی تیل کی ناکہ بندی کے باعث ایران کو اس وقت تاریخ کے شدید ترین معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان پابندیوں نے ملک کی خلیجی و بین الاقوامی سطح پر تیل کی برآمدات اور بیرونی مالیاتی ذرائع تک رسائی کو مکمل طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایرانی کرنسی (ریال) کی قدر تاریخ کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر چکی ہے جبکہ ملک میں افراطِ زر اور مہنگائی کی شرح میں بھی متواتر شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جاری جنگی صورتحال اور ناکہ بندی کے باعث ایران کے پاس اندرونی استعمال کے لیے صرف دو ماہ کا پٹرولیم ذخیرہ باقی بچا ہے، جس سے ملک میں توانائی کے بحران کا خطرناک اندیشہ پیدا ہو چکا ہے۔