اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
Web Desk
4 September 2026
اسرائیل کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے غاصبانہ پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے غزہ کی پٹی سے تمام فلسطینیوں کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کا نیا اور انتہائی متنازع منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بن گویر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پلان کے مطابق پہلے سال کے دوران اڑھائی لاکھ (250,000) فلسطینیوں کو غزہ کی سرحدوں سے باہر بھیجا جائے گا، جبکہ آئندہ چھ برس کے عرصے میں غزہ کی تقریباً تمام یعنی 20 لاکھ سے زائد آبادی کو مکمل طور پر منتقل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے یہ بے بنیاد دعویٰ بھی کیا کہ دنیا کے کچھ ممالک ان فلسطینیوں کو اپنے ہاں پناہ دینے اور قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کسی بھی ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا
4 September 2026