روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی
Web Desk
4 September 2026
یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے تازہ فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچے اور طبی عملے کے چھ ارکان سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق روسی ڈرون یا میزائل حملے سے کیف میں واقع ایک بلند عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد عمارت کی نویں منزل پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عمارت سے 15 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ کیف کے میئر نے تصدیق کی ہے کہ زخمیوں میں طبی عملے کے 6 اہلکار بھی شامل ہیں جو امدادی سرگرمیوں کے دوران متاثر ہوئے۔ ابتدائی طور پر حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی، تاہم بعد میں انتظامیہ نے اس کی تردید کر دی۔ واضح رہے کہ کیف میں گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے روس کی جانب سے شدید اور مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026