گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام
Web Desk
30 May 2026
ٹیکساس: امریکا میں گالف کے تین دیوانوں نے اپنی منفرد لگن اور محنت کی بدولت گالف کی گیندوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا اہرام (Pyramid) تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں مائیکل فر، ڈیبی رینلڈز اور ٹیری جینک کی مشترکہ رہنمائی میں رضاکاروں کی ایک ٹیم نے دن رات کی محنت کے بعد مجموعی طور پر 19 ہزار 19 گالف گیندوں کو ایک خاص ترتیب میں جوڑ کر یہ دیو ہیکل اہرام بنایا۔
گالف گیندوں سے اہرام بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے زیکری کریوڈا نے سال 2022 میں 17 ہزار 575 گیندیں استعمال کرتے ہوئے یہ منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ تاہم، اب ٹیکساس کی اس ٹیم نے 19 ہزار سے زائد گیندیں استعمال کر کے پرانا ریکارڈ باقاعدہ طور پر توڑ دیا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ گالف بالز کی مدد سے موجودہ اہرام بنانے اور ریکارڈ قائم کرنے کی یہ شاندار کوشش ستمبر 2025 میں کی گئی تھی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر گنتی، سائنسی پیمائش اور سخت ترین تصدیقی عمل کی تکمیل کے بعد اب چند روز قبل ہی باقاعدہ طور پر اس ریکارڈ کی منظوری دی گئی ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا گالف بال اہرام تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ریکارڈ بنانے والے مائیکل فر اور ان کی ٹیم کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں گیندوں کو بغیر گرائے ایک اہرام کی شکل دینا انتہائی صبر آزما اور اعصاب شکن کام تھا، لیکن عالمی اعزاز ملنے پر ان کی تمام تر تھکن دور ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026