کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر روایتی حریفوں کا ٹاکرا
Web Desk
12 September 2026
کرکٹ کے میدان میں ایک بار پھر روایتی حریفوں کا ٹاکرا: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیزن 3 میں پاک بھارت میچ 10 اکتوبر کو دبئی میں طے
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے تیسرے سیزن میں کرکٹ کے شائقین کو ایک بار پھر روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان یہ ہائی وولٹیج میچ 10 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے دونوں ٹیموں میں ماضی کے نامور اور اسٹار کھلاڑیوں کی شمولیت نے مداحوں کے جوش و خروش میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارت چیمپئنز کی قیادت اور نمائندگی یوراج سنگھ، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کریں گے، جبکہ دوسری جانب پاکستان چیمپئنز کی صفوں میں شاہد آفریدی، محمد حفیظ، کامران اکمل اور سہیل تنویر جیسے معروف کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ماضی کے یادگار اور تاریخی مقابلوں کی طرح یہ میچ بھی کرکٹ شائقین کے لیے انتہائی دلکش ثابت ہوگا، جس کے لیے شائقین کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026