LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی بمباری سے ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور تباہ، جزیرہ قشم میں بھی دھماکے امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا امریکی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے سے لبنانی علاقے اسرائیل میں ضم ہونےکاخدشہ ہے، حزب اللہ نےلبنان اسرائیل معاہدہ مسترد کر دیا سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم اسرائیلی فوج کا اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے کو شہید کرنے کا دعویٰ بحرین پر مبینہ ایرانی ڈرون حملے، قطر، یو اے ای، کویت اور جی سی سی کی مذمت غزہ میں اسرائیل کا فلسطینی پولیس گاڑی پر ڈرون حملہ، تین اہلکار شہید کراچی میں فائرنگ اور دھماکے کی اطلاعات، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس فرانس اور یورپ میں جان لیوا ہیٹ ویو کی اصل وجہ ‘اومیگا بلاک’! آخر یہ کیا ہے؟ پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Web Desk

27 June 2026

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی اہم اور یکطرفہ مقابلے میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انگلینڈ کی اس شاندار جیت کے ساتھ ہی گروپ بی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی اوپنرز نے 164 رنز کا ہدف انتہائی آسان بنا دیا اور مطلوبہ اسکور صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا .ڈینی وائٹ  انہوں نے 89 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صوفیہ ڈنکلی   49 رنز بنا کر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔  اس اہم میچ کے نتیجے کے ساتھ ہی گروپ بی سے نیوزی لینڈ کا سفر تمام ہو گیا ہے، جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔