ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو بآسانی شکست دے دی
Web Desk
5 September 2026
ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے اہم اور روایتی ٹکراؤ میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ویمنز ٹیم بھارتی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے شدید مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں، تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بھارتی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 56 رنز کا آسان ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس میں کپتان ہرمن پریت کور نے 18 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ دیپتی شرما اور شفالی ورما نے 12، 12 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارتی ویمنز ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل پیشقدمی جاری رکھی ہے، جو اس سے قبل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو بھی شکست دے چکی ہے۔ دوسری جانب پاکستان، جس نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے ہرایا تھا، اب 7 ستمبر کو اپنے اگلے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کے مقابل آئے گا۔
متعلقہ عنوانات
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم نے چین کو بھی شکست دے دی
5 September 2026
پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی
5 September 2026
پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کا ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن
5 September 2026
جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے ہرا دیا
5 September 2026
چرس کی بو، ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا کو میچ روکنا پڑگیا
5 September 2026
سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے
5 September 2026
شاہد خان آفریدی سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے ”سفیر کھیل“ مقرر
5 September 2026
قومی کرکٹ ٹیم کی ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس، بارش کے باعث سیشن متاثر
5 September 2026