قومی ویمنز ٹیم کا ایشیا کپ میں سفر تمام، سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنالی
Web Desk
12 September 2026
دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں سری لنکا کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 47 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ شوال ذوالفقار 24 اور گل فیروزہ 21 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں سری لنکا ویمنز نے 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ ہرشیتھا سماراوکراما کے 36 اور کویشا دلہاری کے 33 رنز نے فتح کی بنیاد رکھی۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے بالنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026