چلتی ٹرین سے گرنے والی خاتون کو ریلوے اہلکار نے بچالیا، ویڈیو وائرل
Web Desk
27 December 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چلتی ٹرین سے ایک خاتون مسافر پلیٹ فارم پر گرنے کے قریب پہنچ جاتی ہیں، تاہم عین وقت پر ریلوے اہلکار کی حاضر دماغی نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر تمبارم ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ایک خاتون مسافر روانہ ہوتی لوکل ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اسی دوران ٹرین نے رفتار پکڑ لی اور خاتون توازن کھو بیٹھیں۔ اس نازک لمحے پر ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ چیکنگ اسٹاف نتیش کمار نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے خاتون کو بازو سے پکڑ کر محفوظ مقام پر کھینچ لیا، یوں ان کی جان بچ گئی۔
واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ریلوے اہلکار کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ’’ہیرو والا کارنامہ‘‘ اور ’’دل دہلا دینے والا لمحہ‘‘ قرار دیا۔ کئی صارفین نے نتیش کمار کی مستعدی اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ریلوے حکام نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے نتیش کمار کی حاضر دماغی اور مسافروں کی سلامتی کے لیے غیر معمولی لگن کی تعریف کی اور اسے فرض شناسی کی شاندار مثال قرار دیا۔
تاہم بعض صارفین نے اس واقعے کے تناظر میں ریلوے نظام میں بہتری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کچھ تبصروں میں مضافاتی ٹرینوں میں خودکار دروازے بند ہونے کا نظام متعارف کرانے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ دیگر نے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان خطرناک خلا کی نشاندہی کرتے ہوئے بنیادی ڈیزائن میں اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026