شوہر کے مذاق میں کہے گئے الفاظ نے خاتون کی جان لے لی
Web Desk
4 February 2026
بھارت کی ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے شوہر کے مزاحیہ انداز میں انہیں ’بندریا‘ کہنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کے وقت گھر کا ماحول خوشگوار تھا اور اہلِ خانہ ہنسی مذاق میں مصروف تھے۔ اسی دوران شوہر راہول سنگھ نے مذاقاً اپنی اہلیہ تنو سنگھ کو ’بندریا‘ کہہ دیا، جس پر وہ شدید صدمے کا شکار ہو گئیں اور غصے میں اپنے کمرے میں چلی گئیں۔
تنو سنگھ کی بہن انجلی کے مطابق اہلِ خانہ نے ابتدا میں یہی سمجھا کہ وہ کچھ دیر میں نارمل ہو جائیں گی، اس لیے کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔ تاہم تقریباً ایک گھنٹے بعد جب کھانے کے لیے بلایا گیا اور کوئی جواب نہ ملا تو کمرہ کھول کر دیکھا گیا، جہاں تنو سنگھ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق تنو سنگھ ماڈل بننے کی خواہشمند تھیں اور اپنے جسمانی حسن اور کیریئر کے حوالے سے خاصی حساس تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے مذاق کو وہ برداشت نہ کر سکیں، جس کے باعث یہ افسوسناک قدم اٹھایا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ گھریلو مذاق اور ہلکی جھڑپ کے بعد دل برداشتگی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026