LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت شہباز شریف کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت ہتک عزت کیس، عدالت کا احسن اقبال کے حق میں فیصلہ بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم

رولر کوسٹر 130 فٹ بلندی پر معلق، دیکھنے والوں کو فائنل ڈسٹینشن کا خوفناک حادثہ یاد آگیا

Web Desk

23 December 2025

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد 130 فٹ کی بلندی پر اچانک رک جانے والی رولر کوسٹر پر تقریباً سیدھے زاویے (90 ڈگری) میں نیچے کی طرف جھکے ہوئے ہوا میں معلق ہیں۔ منظر ایسا تھا کہ دیکھنے والوں کو فوراً ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فائنل ڈسٹینیشن‘ یاد آگئی، جہاں ایسا ہی حادثہ خوف کی علامت بن کر سامنے آیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق رولر کوسٹر اچانک ٹریک کی انتہائی اونچی چوٹی پر رک گئی اور مسافر تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں پھنسے رہے۔ ایک پریشان حال رشتے دار نے فوری طور پر 911 پر کال کی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت دونوں افراد کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ اس دوران نیچے موجود لوگ خوف اور تجسس کے ملے جلے جذبات کے ساتھ اس منظر کو دیکھتے رہے۔

تاہم بعد میں پارک انتظامیہ نے وضاحت کی کہ مسافر مکمل طور پر سیفٹی ریسٹرینٹس کے ذریعے محفوظ تھے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ رولر کوسٹر ایک ٹِلٹ کوسٹر ہے، جس میں ٹریک کا ایک حصہ جان بوجھ کر الگ اور جھکا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ تکنیکی طور پر یہ حادثہ نہیں بلکہ ایک سینسر میں خرابی کے باعث کنٹرولڈ سیفٹی اسٹاپ تھا، جبکہ 90 ڈگری کا جھکاؤ اس رائیڈ کے ڈیزائن کا حصہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹِلٹ رولر کوسٹرز کو دنیا کی سب سے خوفناک رائیڈز میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ جب ٹرین اس جھکے ہوئے ٹریک پر رکتی ہے تو مسافروں کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ٹریک ختم ہوگیا ہو اور اب گرنا یقینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے مناظر سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو جاتے ہیں اور لوگوں کے ذہن میں ’فائنل ڈسٹینیشن‘ جیسے فلمی خدشات تازہ ہو جاتے ہیں۔