فٹبال کھیلتے جنگلی ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
16 September 2026
بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ کے علاقے نومالی گڑھ میں ایک جنگلی ہاتھی کی فٹبال کھیلتے ہوئے انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ایک ہرے بھرے میدان میں موجود ہے اور بچوں کی طرح کبھی اپنے بھاری بھرکم پاؤں سے فٹبال کو کِک مارتا ہے تو کبھی اپنی سونڈ کی مدد سے گیند کو ہوا میں اچھال کر پھینکتا ہوا نظر آتا ہے۔
ہاتھی کے اس عجیب و غریب اور منفرد اندازِ کھیل کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد میدان کے اطراف جمع ہو گئی۔ تاہم، کھیل کے دوران جیسے ہی جنگلی ہاتھی خوف یا مستی میں شہریوں کے قریب آنے لگتا، لوگ ڈر کے مارے پیچھے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے اور دور سے ہی اس منظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ ہاتھی کی مہارت پر مختلف دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کی گردن میں ٹرک کا ایک بھاری ٹائر پھنس گیا تھا۔ اس وقت ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ایک بڑا آپریشن کر کے ہاتھی کو ٹائر سے نجات دلائی تھی اور محفوظ طریقے سے جنگل میں آزاد کر دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026
دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، برطانیہ کے ’ہیوگو‘ نے ریکارڈ قائم کر دیا
17 September 2026
امریکا: ایک گھنٹے میں 415 کاغذی جہاز بنانے کا ریکارڈ
16 September 2026
کرایہ، اے آئی اور دنیا سے تنگ 100 سے زائد افراد سمندر کے سامنے چیخنے پہنچ گئے
15 September 2026
جیل سے فرار ہوکر عورت کا روپ دھارنے والا شخص 8 سال بعد پکڑا گیا
15 September 2026
72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
15 September 2026
امریکا: چار رکنی ٹیم نے ڈسک گالف کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
14 September 2026
امریکا: سروے کے دوران 25 لاکھ سال قدیم دانت دریافت
14 September 2026