LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن بیرسٹر گوہر کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ، ملاقات کل ہوگی جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب

ریچھ ہوٹل کے بند کمرے کا دروازہ توڑ کر زبردستی اندر گھس گیا

Web Desk

8 July 2026

چین کے صوبے تبت کے علاقے نگچو میں ایک خوفناک اور انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ریچھ ہوٹل کی سیکیورٹی کو چکمہ دے کر عمارت کے اندر گھس آیا اور زبردستی ایک بند کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ہوٹل کے سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریچھ پہلے ہوٹل کی راہداری میں گھومتا رہا اور پھر اس نے ایک کمرے کے دروازے کو زور لگا کر توڑ ڈالا جہاں دو مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ کمرے میں موجود مہمانوں نے بتایا کہ وہ چند سیکنڈز تک خوف کی حالت میں ریچھ کو دیکھتے رہے، جس کے بعد وہ خود ہی کمرے سے باہر نکل گیا۔ اسی دوران ہوٹل کے مالک نے ٹارچ اور دیگر آلات کی مدد سے ریچھ کو خوفزدہ کر کے عمارت سے باہر بھگا دیا۔ واقعے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے توڑے گئے دروازے کی مرمت کر دی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔