روس میں کرسمس 7 جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے؟
Web Desk
26 December 2025
دنیا کے بیشتر ممالک میں کرسمس 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے، تاہم روس میں یہ تہوار 7 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ روسی کرسمس نہ صرف ایک مذہبی دن ہے بلکہ سکون، روحانیت اور قدیم روایات کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔
روس میں کرسمس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ ماضی میں پوری عیسائی دنیا جولین کیلنڈر استعمال کرتی تھی، مگر 1582 میں یورپ کے زیادہ تر ممالک نے گریگورین کیلنڈر اپنا لیا۔ اس کے برعکس روسی آرتھوڈوکس چرچ نے مذہبی تہواروں کے لیے پرانا جولین کیلنڈر برقرار رکھا، جس کی وجہ سے دونوں کیلنڈرز میں 13 دن کا فرق پیدا ہو گیا۔
اگرچہ روس میں روزمرہ زندگی کے لیے گریگورین کیلنڈر استعمال ہوتا ہے، تاہم چرچ آج بھی اپنے مقدس دن جولین کیلنڈر کے مطابق مناتا ہے، اسی لیے روس میں کرسمس 25 دسمبر کے بجائے 7 جنوری کو آتا ہے۔
روس میں کرسمس منانے کا انداز بھی دنیا سے خاصا مختلف ہے۔ آتش بازی، کاؤنٹ ڈاؤن اور تحائف کی تقریبات زیادہ تر نئے سال کی رات کو ہوتی ہیں۔ اس موقع پر خاندان کرسمس ٹری کے گرد جمع ہوتے ہیں، بچے ڈیڈ موروز کا انتظار کرتے ہیں اور شہر روشنیوں سے جگمگا اٹھتے ہیں۔
روسی کرسمس کا دن زیادہ تر عبادت اور روحانیت سے وابستہ ہوتا ہے۔ لوگ چرچ جاتے ہیں، خاندان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور کئی گھرانوں میں شام تک روزہ رکھا جاتا ہے۔ کرسمس ڈنر میں 12 علامتی ڈشیں شامل ہوتی ہیں اور پہلا ستارہ نظر آنے کے بعد ہی کھانا کھایا جاتا ہے۔
کرسمس کے بعد کے دنوں کو Svyatki کہا جاتا ہے، جن میں بچے ستارے اٹھائے گلیوں میں گیت گاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں دیتے ہیں۔ اس دوران ڈیڈ موروز اور اس کی نواسی سنیگوروچکا پارکوں میں بچوں کو تحائف دیتی ہیں۔
یوں روس میں 7 جنوری کو منایا جانے والا کرسمس شور و ہنگامے کے بجائے عبادت، خاندان اور قدیم روایات سے جڑا ہوتا ہے، جو سردیوں میں ایک خاص روحانی ماحول پیدا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026
بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟
31 July 2026
سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا
31 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026