دنیا کے 10 گندے ترین شہروں میں سب سے اوپر کون ہے؟
Web Desk
5 December 2025
کم از کم ریڈیکل اسٹوریج نامی کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے صاف اور گندے ترین شہروں کی فہرست میں تو یہی دعویٰ کیا گیا ہے۔
اس فہرست کے مطابق اگر آپ صاف ستھرے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں تو ہنگری کے شہر بداپسٹ میں جانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہ دنیا کا گندہ ترین شہر ہے۔اس فہرست کی تیاری کے لیے ریڈیکل اسٹوریج نے یورو مانیٹر کے ٹاپ 100 شہروں کے انڈیکس کو لیا اور ان تمام شہروں کے حوالے سے گوگل ریویوز کا تجزیہ کیا۔گزشتہ سال کے 70 ہزار حقیقی آن لائن ریویوز کے تجزیے میں کلین اور ڈرٹی جیسے الفاظ کے ذریعے تعین کیا گیا کہ کسی شہر میں صفائی کے معیار کی کتنی تعریف یا برائی کی گئی ہے۔کمپنی نے ان تمام شہروں کو نکال دیا جن کے بارے میں ریویوز کی تعداد 100 سے کم تھی۔آخر میں دریافت ہوا کہ 37.9 فیصد ریویوز میں بڈاپسٹ کے صفائی کے معیار پر تنقید کی گئی تھی اور وہاں گرد و غبار کی شکایات کی گئیں۔اٹلی کا شہر روم دنیا کا دوسرا گندہ ترین شہر قرار دیا گیا کیونکہ 35.7 فیصد ریویوز میں وہاں مٹی کی بھرمار کے بارے میں بتایا گیا تھا۔امریکی شہر لاس ویگاس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ اٹلی کا شہر فلورنس چوتھے، فرانس کا شہر پیرس 5 ویں، اطالوی شہر میلان چھٹے،اٹلی کا ایک اور شہر ویرونا 7 ویں، جرمن شہر فرینکفرٹ 8 ویں، بیلجیئم کا شہر برسلز 9 ویں اور مصری شہر قاہرہ 10 ویں نمبر پر رہا۔اگر دنیا کے صاف ترین شہروں کی بات کی جائے تو پولینڈ کا شہر Krakow اس حوالے سے سرفہرست ہے۔اس کے بعد متحدہ عرب امارات کا شہر شارجہ دوسرے جبکہ سنگاپور تیسرے نمبر پر رہا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026
ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
5 September 2026
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
4 September 2026
روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش
4 September 2026
مرنے والوں کی کہانیاں سُناتے گھانا کے منفرد تابوت
3 September 2026
چین: بچوں کو اسکول جانے میں آسانی کے لیے 288 میٹر بلند لفٹ
2 September 2026
فلپائنی جوڑے نے سیلاب میں ڈوبے چرچ میں بندھن جوڑ لیا
2 September 2026