ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر8: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے ہرادیا
Web Desk
23 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نےزمبابوے کو 107رنزسے ہرادیا۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے مہنگاپڑگیا۔ویسٹ انڈین بیٹرز نے میدان میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59 اور شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔ شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کی ٹیم 255 رنز کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 147 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ڈائن مائرز 28، کپتان سکندر رضا 27، ٹاڈیوناشے مارومانی 14، ٹونی مونیونگا 14 اور برائن بینیٹ نے 5 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب گداکیش موتی نے 4، عقیل حسین نے 3 جبکہ جیسن ہولڈر اور میتھیو فورڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026