دوسرا ٹیسٹ: ساجد خان کی شاندار بولنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز پر ڈھیر
Web Desk
4 August 2026
پورٹ آف اسپین میں پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز نے 239 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ کپتان روسٹن چیس (70) اور جسٹن گریوز (73) کی ذمہ دارانہ نصف سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم ایک مناسب مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔ دونوں کے درمیان کیمار روچ کے 19 رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی، علی عثمان اور عبید شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ارشد ندیم لوزان ڈائمنڈ لیگ میں ایکشن کیلئے تیار، نیرج چوپڑا بھی میدان میں ہونگے
4 August 2026
قومی کرکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم معطل
4 August 2026
کامن ویلتھ گیمز کے بعد بڑا سیٹ بیک: پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتا، ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہ پہنچے
4 August 2026
پورٹ آف سپین ٹیسٹ: عبداللہ شفیق، بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے 266 رنز بنا لئے
4 August 2026
ملک بھر سے 441 سکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو گئے
3 August 2026
ارشد ندیم کی کامن ویلتھ گیمز میں ناقص کارکردگی، اتھلیٹکس فیڈریشن نے نوٹس لے لیا
3 August 2026
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 239 رنز بنا لیے
2 August 2026
دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
2 August 2026