LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ سٹیلینز کے صدر مقرر

Web Desk

11 February 2026

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ (PSL) ٹیم سیالکوٹ سٹیلینز کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے، اور ٹیم کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظر عام پر لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس کی تقریب میں وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ سٹیلینز کا صدر نامزد کیا گیا۔ وہ آن لائن تقریب میں شریک ہوئے اور ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عزم کیا کہ سیالکوٹ سٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

تقریب میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیم پین اور کو-اونرز حمزہ مجید و محمد شاہد بھی موجود تھے، جنہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سٹیلینز لیگ میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو بہتر بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

الفا اوزی سپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستانی خواتین کو کھیل میں مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے سیالکوٹ سٹیلینز کے اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کے لیے مثبت اور خوش آئند قرار دیا۔