ایک ہی کڑاہی میں پکوڑے اور چائے بنانے کی منفرد ویڈیو وائرل
Web Desk
16 July 2026
سوشل میڈیا پر ایک انتہائی حیران کن اور انوکھی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک دکاندار کو منفرد انداز میں پکوڑے اور چائے ایک ساتھ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دکاندار کڑھائی کے گرم تیل میں بیسن کے پکوڑے تلنے کے ساتھ ساتھ اسی کھولتے ہوئے تیل کے بیچوں بیچ چائے بھی تیار کر رہا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے طنزیہ کیپشن لکھا کہ “یہ ٹیلنٹ سندھ سے باہر نہیں جانا چاہیے”۔ اس انوکھی “فوڈ انجینئرنگ” پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا ایک طوفان آ گیا ہے۔ کچھ صارفین اسے “فرائی چائے” اور “پکوڑا چائے” کا نام دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا مزاحیہ انداز میں پوچھنا ہے کہ “چائے آئل میں بنی ہے یا پکوڑے چائے میں تلے گئے ہیں؟” تاہم صارفین کی اکثریت اس دکاندار کے ایک ہی وقت میں دو کام نمٹانے کی مہارت کو داد دے رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026