LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر خزانہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے سی سی اے گلوبل کی ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ مشرقی چین میں مال بردار جہاز میں خوفناک آتشزدگی، 20 افراد ہلاک آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت ایران نے 27 ایئرلائنز پر امریکی پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دے دیا سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ

نیدرلینڈز: 1300 برس قدیم وائکنگز کی کشتی کا ٹکڑا دریافت

Web Desk

25 March 2026

ایمسٹرڈیم: نیدرلینڈز میں نکاسی کے معمول کے کام کے دوران مزدوروں نے اتفاقاً ایک ایسی دریافت کی ہے جس نے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو حیران کر دیا ہے۔ کھدائی کے دوران زمین سے تقریباً 1300 برس قدیم وائکنگز (Vikings) کی کشتی کا ایک بڑا لکڑی کا ٹکڑا برآمد ہوا ہے۔ یہ دریافت اس وقت منظرِ عام پر آئی جب مزدوروں کی نظر مٹی سے باہر نکلے ہوئے ایک قدیم لکڑی کے پھٹے پر پڑی۔

اس غیر معمولی دریافت نے فوری طور پر امیچور ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈینی وین باسٹن کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد ‘اسٹچنگ بیہیر وائکنگ شپ اینڈ میوزیم ڈوریسٹڈ’ کے ماہرین کو تفصیلی معائنے کے لیے طلب کیا گیا۔ جہاز سازی کے ماہر کِیس اسٹیرنبرگ نے لکڑی کے ٹکڑے کا جائزہ لینے کے بعد بتایا کہ اس کی مخصوص شکل، تراشے ہوئے کنارے اور ماہرانہ ہنرکاری واضح کرتی ہے کہ یہ کسی قدیم کشتی کے فریم کا ‘بِیم’ (Beam) ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بِیم تقریباً 3.2 میٹر لمبا اور 30 سینٹی میٹر چوڑا ہے، تاہم قیاس کیا جا رہا ہے کہ زمین کے اندر اس کا مزید حصہ بھی موجود ہو سکتا ہے۔ اس دریافت سے خطے میں وائکنگز کی قدیم نقل و حرکت اور جہاز سازی کی مہارتوں کو سمجھنے میں نئی مدد ملے گی۔