10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر امریکی شہری 18ویں مرتبہ چیمپئن بن گیا
Web Desk
10 July 2026
امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر نیویارک میں منعقد ہونے والے روایتی ہاٹ ڈاگ کھانے کے تاریخی مقابلے میں نامور مقابلہ باز جوئی چیسٹنٹ اور میکی سودو نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جوئی چیسٹنٹ نے صرف 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر 18ویں مرتبہ یہ مقابلہ جیتا، جس پر انہیں 10 ہزار امریکی ڈالر اور روایتی یلو بیلٹ کا انعام دیا گیا۔ چیسٹنٹ نے فتح کے بعد کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے وہ اپنے 76 ہاٹ ڈاگ کھانے کے عالمی ریکارڈ کو توڑ نہیں سکے۔ مقابلے میں پیٹرک برٹولیٹی 51 ہاٹ ڈاگ کھا کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب، خواتین کے مقابلے میں میکی سودو نے مسلسل 12ویں بار میدان مارتے ہوئے 38.75 ہاٹ ڈاگ کھا کر کامیابی حاصل کی؛ واضح رہے کہ خواتین کا عالمی ریکارڈ (51 ہاٹ ڈاگ) بھی انہی کے نام ہے۔ یہ مقبول ترین روایتی مقابلہ 1972ء سے ہر سال 4 جولائی کو نیویارک کے ایک معروف ریسٹورنٹ کے باہر منعقد کیا جاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنوبی افریقا: شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے ‘بِی ہوٹل’ قائم
29 November 2026
ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
28 November 2026
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026